تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی کاروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر W-11 بس اسٹاپ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل ملزم علی جان ولد نثار احمد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال چھینی ہوئی موٹرسائیکل نمبری KGG-6286 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 736/2024 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔