سوات میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 3.3 ریکارڈ

سوات (ایچ آراین ڈبلیو) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کا مرکز چترال سے 44 کلومیٹر دور پہاڑی سلسلہ تھا اور گہرائی 31 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ دوسری جانب زلزلے کے متعلق تاحال جانی ومالی نقصان کا تعین نہ ہوسکا۔