نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں نالوں کی صفائی کا کام شروع

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، کراچی ممکنہ بارش کے پیش نظر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چئیرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن،عاطف علی خان نے کہا ہے کہ بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی ضروری تھی تاکہ بارش کی وجہ سے نالے اوور فلو نہ ہوں۔ عاطف علی خان نے مزید کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت اور ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ صفائی کے کام میں جدید مشینری اور تربیت یافتہ عملہ شامل ہے جو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے نالوں کی صفائی کر رہے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی کے عمل میں تعاون کریں اور کچرا نالوں میں نہ پھینکیں تاکہ یہ کام بہترین طریقے سے مکمل ہو سکے۔