تھانہ جمشید کواٹرز پولیس کاروائی، 02 منشیات فروش گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ جمشید کواٹرز پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر لسبیلہ کے قریب کاروائی کرکے 02 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد (1620 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں مدثر ولد شاہد عرف شادو اور زین ولد اسماعیل شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں، فرار ساتھی ملزم کی تلاش ہے۔