تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم عباس ولد حاجی کاکو کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد (520 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔