شاہراہِ نور جہاں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شاہراہِ نور جہاں کی حدود ٹنکی گراؤند کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ، پولیس مقابلہ ٹینکی گراؤنڈ بلاک T نارتھ ناظم آباد حدود تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کریمنل زخمی حالت میں گرفتار دوسرا ملزم بلا ضرب گرفتار، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت برکت ولد روشن کے نام سے ہوئی بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت انتھونی ولد مشتاق کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل 70cc، موبائل فون ٹچ اسکرین 1 عدد برامد کرکے قبضہ پولیس میں لے لی گئی، زخمی ملزم کو ہسپتال اور بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے فراری ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی