تھانہ بلوچ کالونی پولیس کی کاروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ بلوچ کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزم کو تین گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار کرلیا۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان شہری مدثر سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ موٹرسائیکل کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالحکیم ولد عبدالرحمٰن بزدار کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے شہری سے چھینی گئی موٹرسائیکل نمبری KQJ-4237 برآمد کرلی گئی۔ ملوث ملزمان کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔