تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس کی کاروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو ریڈہینڈڈ گرفتار کرلیا۔ ملزمان میٹروول تھرڈ گلشنِ اقبال میں شہری عمار علی کو اسلحہ کے زور پر واردات کا نشانہ بنا رہے تھے، اس دوران گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی 01 ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ساتھی ملزم نعمت اللہ ولد جمعہ خان کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم و فرار ساتھی ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔