ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں آتشزدگی، 40 سے زائد دکانیں جل گئیں

خیبرپختونخوا (ایچ آراین ڈبلیو) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے گلبرگ نوتھیہ ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں لگی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا جبکہ آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے دکانیں و کیبن جل گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا، ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری ہے، عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان آپریشن کی نگرانی کے لیے خود موقع پر موجود رہے، آگ بجھانے کے دوران ریسکیو 1122 کی 15 فائر ویکلز، 110 اہلکار، 3 ایمبولینسز نے حصہ لیا۔ اس موقع پر 3 فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوئی جن میں سے ایک کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے 40 سے زائد دکانیں و کیبن جل گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔