سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کے لیے مکمل پابندی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ کمشنر کراچی کے مطابق پابندی کا اطلاق ساحل سمندر پر ہر جگہ ہو گا، کمشنر کراچی نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سلسلہ میں کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کا نفاذ 27 جولائی تک رہے گا۔