ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کاروائی، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی مددگار 15 پر تھانہ کلری کی حدود میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار. ملزم نے کل رات 1.30 بجے کے قریب مددگار 15 تھانہ کلری پر اطلاع دی کہ اس کے گھر کے باہر فائرنگ ہو رہی ہے. مددگار 15 تھانہ کلری نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے علاقے میں پہنچے اور کالر علی رضا سے ملاقی ہوئے. کالر نے بتایا کہ اس کا ہونے والا بہنوئی جو کہ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی ہے وہ اس کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا ہے. کلری پولیس نے جب واقعہ کی تفتیش کی تو معلوم چلا کہ انس جو کے کالر کا ہونے والا بہنوئی ہے وہ فائرنگ کے وقت سرجانی ٹاؤن میں اپنی (مایوں) مہندی میں موجود تھا. لہذا پولیس نے کالر علی رضا کو جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار کرلیا ہے, اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے. ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد.