تاجکستان کی سومون ایئرلائنز کی افتتاحی پرواز دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچ گئی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تاجکستان کی سومون ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کردیا، افتتاحی پرواز دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ سومون ایئر کی پہلی فلائیٹ ایس ایم آر 129 گیارہ بجکر 45 منٹ پراسلام آباد پہنچی، افتتاحی فلائیٹ پرچودہ 14 مسافر سوار تھے۔ سول ایوی ایشن ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کے فائر ٹینڈرز نے روایتی کینن سلوٹ پیش کیا، تقریب میں کیک کٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تقریب میں گورنرکے پی کے فیصل کریم کنڈی اور پاکستان میں تاجکستان کےسفیریوسف شریفزودا سمیت ایئرپورٹ منیجر، ڈائریکٹر SAPs اور دیگر معززین نے بھی تقریب میں موجود تھے۔ فلائیٹ ایس ایم آر 130 باون 52 مسافروں کے ساتھ تقریباً پونے تین بجے آسلام آباد سے واپس دوشنبہ روانہ ہوئی۔