مودی کا بنگال فتح کرنے کا خواب چکنا چور

دہلی (ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے الیکشن میں ممتابنرجی کی جماعت نے مودی کی جماعت بی جے پی کو دھول چٹا دی۔۔تامل ناڈو اور کیرالہ میں بھی بی جے پی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔۔بھارت کے ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں عوام نے بی جے پی کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔۔مغربی بنگال میں ممتابنرجی کی ترنمول کانگریس نے بی جے پی کوچاروں شانے چت کردیا۔۔ترنمول کانگریس نے دو سو چورانوے کے ایوان میں دو سو سولہ سیٹیں جیت لی ہیں۔۔ جب کہ بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگا ہے جو اسی کے قریب سیٹیں جیت سکی ہے۔۔کورونا وبا کے باوجود مغربی بنگال میں بی جے پی نے انتخابی مہم چلائی ۔۔نریندر مودی نے بھی بڑے سیاسی اجتماعات کیے جس میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندیوں کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔۔ بی جے پی کی ان ریلیوں کے نتیجے میں کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا۔۔ بھارت کی پانچ ریاستوں مغربی بنگال، تامل ناڈو، کیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہوئے۔۔ جن میں سے تین ریاستوں مغربی بنگال۔۔ تامل ناڈو اور کیرالہ میں بی جے پی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں