ایران کے شہر قُم کے نزدیک کیمیکل فیکٹری میں آگ

تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایران کے شہر قُم کے نزدیک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں کچھ لوگ جھلس کر زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق قم کے قریبی علاقے میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل آسمان پر چھا گئے۔۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران فائربریگیڈ عملے کے چند کارکن زخمی ہوگئے۔۔ آگ فیکٹری میں کیمیائی مادوں کے ٹینک میں لگی تھی۔۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں