کراچی وسطی کے 4ٹاؤنز میں 15مئی تک لاک ڈاؤن

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا کے چونسٹھ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد چار ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت میں پندرہ مئی تک اضافہ کردیا گیا لیکن ان علاقوں میں عوام ایس او پیز پر عمل کرنے کو تیار نہیں۔ ضلع وسطی کے گلبرگ،لیاقت آباد،نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں پندرہ مئی تک توسیع کردی گئی۔ عوام ایس او پیز پر عمل کرنے کو تیار نہیں۔۔ کریم آباد کی مارکیٹ میں بھی بیشتر افراد ماسک نہ پہننے کے عذر پیش کرتے دکھائی دیئے۔ ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں کورونا کے چونسٹھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کے گھروں کے فہرست تو جاری کی گئی ہے تاہم ضلعی حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ حفاظتی انتظامات نظر نہیں آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں