کورونا ایس او پیز، ضلع جنوبی میں مارکیٹیں، دکانیں سیل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے ضلع جنوبی میں ایس او پیز کیخلاف ورزی پر دو مارکیٹیں اور سیکڑوں دکانیں سیل کردی گئیں۔مختیار کار لیاری سلیم گڈانی نے پاک فوج کے ہمراہ لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔۔اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سو سے زائد دکانوں پر مشتمل کھڈا میمن مارکیٹ کو سیل کردیا۔۔۔مختیار کار سول لائن رضوان علی نے کلفٹن اور ڈی ایچ اے میں ڈیلٹن مارکیٹ کی چار دکانوں کو سیل کردیا۔۔۔روزمرہ کے استعمال کی اشیاء گورنمنٹ پرائز لسٹ پر فروخت نہ کرنے پر سترہ دکانوں پر ایک لاکھ بیس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاری عبدالکریم میمن نے ایس او پیز کی خلاف روزی پر لی مارکیٹ ۔ شاہ عبد اللطیف بھٹائی روڈ اور منڈی روڈ میں تیرہ دکانوں سمیت دو ٹرانسپورٹ بکنگ آفسز کو سیل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں