عمرہ ویزے پرآنیوالوں کیلئے میڈیکل انشورنس علاج کی سہولت شامل کردی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں وزٹ، عمرہ اور سیاحتی ویزے پر آنے والوں کے لیے میڈیکل انشورنس میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے۔سعودی سینٹرل بینک ساما اور کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نے بیرون ملک سے سیاحت، زیارت اور عمرے کے لیے آنے والوں کے میڈیکل انشورنس میں کورونا وائرس سے پیش آنے والے خطرات کو بھی شامل کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساما اور کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس نے کوویڈ 19 کا اضافہ اس غرض سے کیا ہے کہ اگر سیاحت یا زیارت یا عمرے کے لیے کوئی غیرملکی سعودی عرب آئے اور وہ کوویڈ19 میں مبتلا ہوجائے تو اسے علاج کی سہولتیں انشورنس اسکیم کے تحت فراہم ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں