ٹرانسپورٹ کے شعبے میں شراکت داری،ٹرانسپورٹ پارٹنرپروگرام کا آغاز

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرکاری اور نجی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے ڈسٹینگوئشٹ ٹرانسپورٹ پارٹنر پروگرام شروع کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق اس پروگرام سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو فائدہ ہوگا جن میں مختلف سائز کی کم سے کم 500 لائسنس یافتہ گاڑیاں جن میں ٹرک، بس اور ٹیکسی شامل ہیں۔اس اقدام کا مقصد ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اتھارٹی کی خدمات کو بڑھانے کے علاوہ زمین، سمندر اور ریل ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاروں کو مراعات کی پیشکش کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں