سعودی ایئرپورٹ،ایئرلاینز کیلئے گاکانے سخت احکامات جاری کردئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سعودی ایئر پورٹس پر آپریٹ ہونے والی ایئر لائنز کے لیے گا کا نے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی ایئرپورٹس پر کارآمد ویزے کے بغیر عمرہ ادائیگی کے لیے پہنچنے والے مسافروں اور متعلقہ ایئر لائنز کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گا کا نے تمام ایئر لائنز کو سرکلر جاری کر دیا، کارروائی کے حوالے سے سرکلر میں سول ایوی ایشن ایکٹ کے 2 آرٹیکلز اور گاکا کے 2 سرکلرز کا حوالہ دیا گیا ہے۔سرکلر کے مطابق عالمی پروازوں کی بحالی کے بعد کارآمد عمرہ ویزے کے حامل مسافروں کو جدہ اور مدینہ ایئر پورٹ اتر نے کی اجازت ہوگی، وزٹ ویزے کے حامل افراد عمرہ ادا نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں