ایک سال بعد بھی کروناوائرس میں بھی تبدیلیاں آرہی ہیں

برازیل(ایچ آراین ڈبلیو)کرونا وائرس کے پھیلنے کے ایک سال بعد اب اس وائرس میں بھی تبدیلیاں آرہی ہیں جنہوں نے ماہرین کو پریشان کر رکھا ہے،حال ہی میں کرونا وائرس کی ایک نئی قسم کےبارے میں پریشان کن انکشاف ہواہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ برازیل میں سب سے پہلے نمودار ہونے والی کرونا وائرس کی نئی قسم دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ متعدی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ برازیل میں دریافت ہونے والی کرونا وائرس کی نئی قسم پی 1 ماضی میں کووڈ سے متاثر ہونے والے افراد میں پیدا ہونے والی مدافعت پر حملہ آور ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں