بھارت میں جاری آئی پی ایل بھی کرونا سے متاثر ہونے لگا

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارت میں جاری آئی پی ایل بھی کرونا سے متاثر ہونے لگا ہے، جہاں دو کرکٹرز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کچھ کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں آج رات ہونے والا رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کے مابین ہونے والا میچ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ کے کے آر کے کیمپ میں کرونا کے کیسز پائے جانے کی وجہ سے آر سی بی ان کے خلاف میدان میں اترنے کے خواہشمند نہیں ہے،جس کی وجہ سے آج کے میچ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں