ہم چاہتے ہیں کہ عدالت شفاف طریقے سے کارروائی کرے،جہانگیرترین

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ہم عدالت کے سامنے پیش ہوتے ہیں،ہم چاہتے ہیں عدالت شفاف طریقےسےکاروائی کرے-وزیراعظم نےعلی ظفر کو کیس کی ذمہ داری سونپی ہے-اس کیس میں کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی،جبکہ وزیر اعظم سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی انہوں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے-واضح رہے کہ یہ کریمنل کیس نہیں،ایف آئی اے کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے-یہ بزنس معاملات کا کیس ہے،اس میں پبلک فنڈ یا سیکرٹ فنڈ کا کوئی معاملہ نہیں ہے-ایک سال سےمیرے خلاف تفتیش ہورہی ہے-78پیشیاں بگت چکے ہیں، ہم کیس ختم کرنےکی بات نہیں کررہے-میں شاہ محمود قریشی کی بات کاجواب نہیں دوگا،ان کوایسا کہنا سوٹ نہیں کرتا-ہم کیس کی بات کررہے ہیں بجٹ کی منظوری میں رکاوٹ پیدا کرنے کی بات نہیں کررہے-ورکرز کے ساتھ ساتھ خواتین بھی ہماری سپورٹ میں ہیں لاہور:ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں