جدیدٹیکنالوجی سے تیارمقام ابراہیم و حجراسود کی تصاویر

سعودی عرب(ایچ آراین ڈبلیو)جدید ترین ٹیکنالوجی سے بنائی گئی مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری کردی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کےشعبےانجینئرنگ اسٹیڈیز و منصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی گئی ہے۔ ماہرین نے حجر اسود اور مقام ابراہیم کی ایک ہزار 50 تصاویر انتہائی مہارت سے بنائی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضع ترین تصاویر جاری کیں،تصاویر کا ریزولوشن انچاس ہزار میگا پکسل ہے۔رئاسة شؤون الحرمين کے مطابق ’فوکس اسٹیک پینورما‘ نامی فوٹوگرافی تکنیک کے ذریعے بنائی گئی ان تصاویر کی سات گھنٹے تک عکس بندی کی گئی اور ان تصاویر کو اکٹھا کرنے میں تقریباً 50 گھنٹوں کا وقت لگا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں