ملکی ایئرپورٹس مسافروں کے خیرمقدم کیلئے تیارہیں،سول ایوی ایشن

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملکی ایئرپورٹس مسافروں کے خیرمقدم کیلئے تیار ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں کو 17 مئی سے بیرون ملک سفر کی اجازت دی جاچکی ہے، ادھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی ایئرپورٹس مسافروں کے خیرمقدم کیلئے تیار ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرائیوٹ ایوی ایشن سمیت مملکت میں کام کرنے والی تمام ایئرلائنز کو ایک سرکلر جاری کردیا جس میں بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے حوالے سے عمل درآمد کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔ خیال رہے کہ کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔وہ افراد بھی سفر کرسکتے ہیں جو سفر سے کم از کم دو ہفتے قبل ایک خوراک کورونا ویکسین لگوائیں یا وہ جو گزشتہ چھ مہینے کے دوران کورونا سے صحتیاب ہوئے یا جن کی عمر 18 سال سے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں