تارکین وطن دوسرے ممالک کے پاسپورٹ کے حصول میں دلچسپی لے رہے ہیں

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سٹیزن شپ انویسٹ نامی امیگریشن فرم کہنا ہےکہ سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن دوسرے ممالک کے پاسپورٹ کےحصول میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں امیگریشن فرم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ویرونیکا کوڈیمی نے بتایا کہ غیرملکی اب دوسرے ملک کا پاسپورٹ حاصل کرنے میں پہلے سے کہیں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، 2020 کی دوسری ششماہی کے اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں رہنے والے تارکین وطن کی دوسرا پاسپورٹ حاصل کرنے میں دلچسپی 46 فیصد بڑھی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں مقیم لیبیائی شہریوں کی تعداد زیادہ ہے جو دوسری شہریت چاہتے ہیں جس کے بعد شامی، ہندوستانی، عراقی، لبنانی، یمنی اور مصری تارکین بھی اسی صف میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں