افریقی خاتون نے بیک وقت 9 بچوں کوجنم دیدیا

باماکو(ایچ آراین ڈبلیو)افریقی ملک مالی میں خاتون نے بیک وقت 9 بچوں کو جنم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مالی میں ‘سی سی’ نامی 25 سالہ خاتون کےہاں بیک وقت 5 بیٹیوں اور4بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔ ملکی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی صحت بہترہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی سی کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش متوقع تھی لیکن انہوں نے معجزانہ طور پر 9 بچوں کو جنم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں