مصرکی عدالت نے دیوہیکل بحری جہاز کے مالک کی اپیل خارج کردی

قاہرہ (ایچ آراین ڈبلیو)مصر کی نہر سوئز میں پھنس کر ٹریفک روکنے والے بحری جہاز کو مصر کی عدالت نے ملک سے باہر جانے سے روکتے ہوئے ایورگرین کی مالک کمپنی کی اپیل خارج کردی۔مصر کی ایک عدالت نے دیوہیکل بحری جہاز ایورگرین کے مالک کی اپیل خارج کر دی ہے جس میں جہاز کو حوالے کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوئز کینال کو ایک ہفتے تک بند رکھنےوالےبحری جہاز کی مالک کمپنی اور مصرکےحکام کےدرمیان نقصان کےازالے پرتنازعے کے بعد کنٹینرشپ کو روک لیا گیا تھا۔سوئز کینال اتھارٹی نے کہا ہے کہ بحری جہاز کو اس وقت تک مصر چھوڑنے نہیں دیا جائے گا جب تک اس کی مالک جاپانی کمپنی شوی کیسن کائیشا لمیٹڈ کے ساتھ ہرجانے کی رقم پر تصفیہ نہ ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں