کروناکیسز،صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ کرلیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی زیر صدارت صوبے میں کرونا صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت آٹھ مئی سےصوبےمیں مکمل لاک ڈاؤن کرنےجارہی ہے،فیصلے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران نقل وحرکت محدود ، پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے جبکہ شہروں کے داخلی، خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے، چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں