آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا پروگرام ابھی تک برقرار ہے،وزیرخزانہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ تحفظات کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا پروگرام ابھی تک برقرار ہے، اس سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،معیشت کے فروغ کیلئے بڑے فیصلےکرنےہوں گے، ریونیو وصولیوں کا حجم بڑھانا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت آئی تو بہت سےچیلنجز کا سامناتھا، اکانومی کو ٹریک پر لانے کے لئے دوست ممالک سمیت سعودی عرب سے بھی پیسے لئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ اس بار آئی ایم ایف نے سخت شرائط رکھیں جن کی سیاسی نوعیت بھی ہے، اس سے قبل جب میرے دور میں آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے تو دنیا کو دہشت گردی کا سامنا تھا اور آئی ایم ایف سے فرینڈلی پروگرام ملا جس میں شرائط نہیں تھیں لیکن اب حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی تو شرائط لگا دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں