کوروناوائرس کے پیشن نظرمزید2ٹرینیں معطل کرنیکا اعلان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کوروناوائرس کے پیش نظر ٹرینوں میں مسافروں کی کمی کے باعث مزید 2 ٹرینیں معطل کرنےکا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں وبا کی بگڑتی صورت حال کے باعث ریلوے میں مسافروں کی کمی دیکھی گئی جس پر وزارت ریلوے نے مزید 2ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی سے لاہور جناح ایکسپریس معطل رہے گی۔ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسی طرح کراچی تا اسلام آباد گرین لائن ایکسپریس کوبھی معطل کیا گیا ہے۔کراچی سے لاہور جانے والی دو ٹرینیں بیک وقت معطل – ترجمان وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 2 مئی کو وزارت ریلوے نے مسافروں کی کمی کی وجہ سے چار ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں