جناح ایئرپورٹ پرجانچ پڑتال،5مسافروں میں کوروناوائرس کی تشخیص

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ پڑتال کے دوران 5مسافروں میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ، پانچوں مسافروں کو بھٹائی آباد میں وفاقی حکومت کے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی روک تھام کیلئے سی اےاے کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ پڑتال کی گئی ، اس دوران 5مسافروں میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ، جس کی ایئرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کردی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق پانچوں مسافروں کو بھٹائی آباد میں وفاقی حکومت کےقرنطینہ مرکزمنتقل کردیا گیا،دبئی سےپہنچنےوالی پرواز 151افرادمیں سے2مسافروں اور ریاض سے آنیوالےکی پرواز کے329میں سے3 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔دوسری جانب اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والوں کی طبی جانچ جاری ہے، ایئرپورٹ منیجر عدنان خان کا کہنا ہے کہ ریپڈانٹیجنٹ ٹیسٹ کیلئے6کاؤنٹر قائم کردیے گئے، طیارے سےباہرآنے والوں کو عملہ ٹوکن فراہم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں