سوشل میڈیاپرتصاویرشیئرکرنے پر ایک سال جیل،5لاکھ ریال جرمانہ

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں بغیر پوچھے یا کسی کو بدنام کرنے کی غرض سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے پر ایک سال جیل اور 5 لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی قانونی مشیر اور وکیل حمود الخالدی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کئی صارفین خلافِ قانون سرگرمیوں میں ملوث ہیں، انہیں پتا ہونا چاہیے کہ اگر کوئی کسی کی اجازت کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرے گا تو اسے ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانہ دینا پڑسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات صارفین انجانےمیں بھی تصاویر شیئرکردیتےہیں جس سےانہیں نقصان پہنچ جاتا ہےایسی صورت میں بھی قانون کےمطابق کارروائی کی جائے گی۔حمود الخالدی نے کہا کہ ایسا کرنے والے قید اور جرمانے کی سزا کے مستحق ہوجاتے ہیں، بعض لوگ اس قسم کی صورتحال سے دوچار ہونے پر اپنے کیے کا جواز یہ کہہ کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں