شہبازشریف اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے عدالست سے رجوع کرلیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی ہے۔شہباز شریف کی جانب سے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہبازشریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی گئی ہے کہ ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔درخواست میں شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مجھے آشیانہ اقبال ریفرنس، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں عدالت سے ضمانت ملی، جس کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں