اپریل تک محکمہ ایکسائز سندھ نے 81569.844 ملین روپے ٹیکس وصول کیا،مکیش کمار چاؤلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک ٹیکس وصولی سے متعلق بتایا کہ رواں مالی سال میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے مجموعی طور پر 81569.844 ملین روپے ٹیکس وصول کیا ہے جبکہ اسی مدت کے دوران گذشتہ مالی سال کے دوران 64536.673 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔ انہوں نے مذید بتایا کہ جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 7886.617 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔جبکہ انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 67218.742 ملین روپے اور جائیداد ٹیکس کی مد میں 1559.460 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 494.853 ملین روپے، کاٹن فیس اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں بالترتیب 93.017 اور 30.213 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔رواں مالی سال میں اب تک 93 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں۔ مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ امید ہے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد سے زائد ٹیکس اہداف حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس وصولی کی رفتار تیز کردیں اور خوشی ہے کہ افسران و عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں