دی نیوزکے اسپورٹس ایڈیٹرکے والدمحترم کے انتقال پر سندھ آرم ایسوسی ایشن کا اظہارتعزیت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ اوليمپیك ایسوسی ایشن اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن نے کراچی پریس کلب کے ممبر اور سجاس کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور اسپورٹس رپورٹر طارق حسین، بلال حسین، فواد حسین اور دی نیوز کے اسپورٹس ایڈیٹر خالد حسین سے ان کے والد محترم سینئر جرنلسٹ “منظور حسین” کے انتقال پر اظہار تعزیت کی، اور سندھ اليمپیك ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، انجنیئر محفوظ الحق، اصغر بلوچ، محمّداسلم خان، آصف عظیم، شاہد مسعود، خالد رحمانی، عبدالحمید، محمّد تقی اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر انتصار حیدر، سیکرٹری کاشف احمد فاروقی، سعید عالم، رمیز صدیقی، راشد احمد، ندیم خان، ناصر علی، ریحان اکرم، سلمان اسماعیل، احمد دین، اور سندھ اليمپیك اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور ممبران نے سجاس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن طارق حسین، ممبران بلال حسین، فواد حسین اور ڈیلی دی نیوز کے اسپورٹس ایڈیٹر خالد حسین سے ان کے والد سرکاری خبررساں ایجنسی سے وابستہ رہنے والے سینئر جرنلسٹ ” منظور حسین کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کی ہے، سندھ اوليمپیك ایسوسی ایشن اور سندھ آرم ریسلنگ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ منظور حسین صاحب ایک ملنسار اور خوش دل شخصیت کے مالک تھے، اللہ پاک منظور حسین مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بیٹوں سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم منظور حسین کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سوسائٹی قبرستان طارق روڈ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ منظور حسین مرحوم کی نماز جنازہ میں سجاس کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدر منصور علی بیگ، جوائنٹ سیکریٹری شاہد ساٹی، رکن مجلس عاملہ عالم زیب، سید وزیر علی قادری، شاہ زیب بیگ، حمزہ خان، انور زیب، سینئر اسپورٹس جرنلسٹس انیس الدین خان، انتخاب احمد، محمّد قمر خان، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں حسن عباس، اعجاز احمد، ناصر شریف، فہیم صدیقی دیگر سینئر صحافیوں، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین آصف عظیم، سنندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی اور مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور مرحوم کے عزیز وقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں