ہم نے دیکھ لیا کہ ہمارا نظام طاقتورکونہیں پکڑسکتا،وزیراعظم

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نامناسب پلاننگ کی وجہ سے آدھا کراچی کچی آبادی پرمشتمل ہے، ہم نے دیکھ لیا کہ ہمارا نظام طاقتور کو نہیں پکڑسکتا۔پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایلیٹ طبقے نے نظام کو اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے، ماضی میں کسی حکمران نے ملک میں تعلیم پر توجہ نہیں دی،74سال میں ایک مخصوص طبقے نے پاکستان ہر حکمرانی کی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ نامناسب پلاننگ کی وجہ سے آدھا کراچی کچی آبادی پرمشتمل ہے، کچی آبادی میں رشوت کے عوض گیس،بجلی ملتی ہے، ملک بھر میں ہاؤسنگ اسکیم منصوبے انقلاب کی شروعات ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے اسپتالوں کا جو حال ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں وہاں لوگ سڑکوں پر کورونا سے مررہے ہیں، پاکستان بھی کورونا کی تیسری خطرناک لہر کا سامنا کررہے ہیں، اس لیے میں سب کو ماسک پہننے کی تاکید کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں