عیدکی چھٹیوں میں سندھ کے تفریحی مقامات مکمل بند رہیں گے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،عید کے دنوں میں مقبول تفریحی مقامات ہاکس بے اور سی ویو بند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے پرائیوٹ اسپتالوں سے بات کی ہے۔ آج سے نجی اسپتالوں کو کرونا ویکسین دی جائے گی وہ مفت لائیں گے۔واضح رہے کہ ہوٹلز میں قرنطینہ سہولتیں بحال کی جارہی ہیں، کراچی میں کل سے کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کراچی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 5 سے 14۔23 فیصد اور حیدر آباد میں 18.1 فیصد سے کم ہو کر 11.92 فیصد ہوگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی شرقی اور جنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ نے اسپتالوں کے آلات اور کرونا عملے کے آڈٹ کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ جن اسپتالوں میں سہولتیں کم ہیں ان کو فوری پورا کیا جائے۔اجلاس میں عید الفطر کے پیش نظر سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں کی جائیں گی، کل سے اتوار تک ریستورانوں کی ٹیک اوے سروس مغرب تک ہوگی، اس کے بعد مغرب کے بعد صرف ہوم ڈیلوری کی جاسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں