کراچی ائیرپورٹ کے قرنطینہ مرکزسےدبئی سے آنیوالا کورونا کا مریض فرارہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب قرنطینہ مرکز  سے کورونا کا مریض فرار  ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دبئی سے آنے والی فلائٹ سے کراچی پہنچنے والے 5 افراد کو قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔صوبائی محکمہ صحت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ وفاقی حکومت کے قرنطینہ مرکز سے فرار شخص کورونا کا مریض تھا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کو ائیر پورٹ کے قریب بھٹائی آباد اسپتال  کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا –

اپنا تبصرہ بھیجیں