پنجاب میں سستےگھربنانےکیلئے 133 مقامات کی نشاندہی کر لی گئی،عثمان بزدار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سستی لاگت کے گھر بنانے کے لیے مختلف شہروں میں 133 مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔رائیونڈ میں پرائم منسٹرافورڈیبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رائیونڈ، چونیاں، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، چنیوٹ، خانیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں پرائم منسٹرافورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سستی لاگت کے گھر بنانے کے لیے مختلف شہروں میں 133 مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 26 تحصیلوں میں 32 مقامات پر 10 ہزار 120 گھر بنائے جائیں گے، گھروں کا رقبہ تین سے بڑھا کر ساڑھے تین مرلے کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انفرا اسٹرکچر کے لیے 3 ارب روپے کی منظوری دی جا چکی ہے، سبسڈی کے بعد 14 لاکھ روپے مالیت کا گھر صرف 11 لاکھ روپے میں ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بینک آف پنجاب 10 لاکھ روپے قرض فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بینرتلے عوام کو سستی رہائشی سہولتیں دینے کا کام جہاد سمجھ کر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں