کوروناوائرس کے باعث غیرملکی عازمین حج پرپابندی لگانےپرغور

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مسلسل دوسرے سال بھی غیرملکی عازمین حج پر پابندی لگانے پر غور کررہا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پابندی کے حوالے سے مشاورت ہو چکی لیکن عملدرآمد کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ابتداء میں سعودی حکام نے بیرون ملک مقیم عازمین کی میزبانی کا منصوبہ بنایا تھا جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے، صرف ان مقامی عازمین کو ہی اجازت دی جائے گی جنہیں ویکسین لگی ہے یا جو حج سے کم از کم چھ ماہ قبل وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ابتدائی طور پر یہ منصوبہ بنایا گیا تھا کہ بیرون ملک سے کچھ عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی لیکن ویکسین کی اقسام، ان کی افادیت اور وائرس کی نئی اقسام منظر عام پر آنے کے بعد پیدا ہونے والی پیچیدگیوں نے حکام کو اپنے فیصلے پر غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں