مکان میں آگ لگنے سے 2 بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں

شیخوپورہ(ایچ آراین ڈبلیو)تحصیل مریدکے میں 2 مقامات پر آگ لگنے سے 2 بچیاں جاں بحق اور 2 مزدور جھلس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلی آگ جی ٹی روڈ پر نجی بینک کے قریب 2 منزلہ مکان کی بالائی منزل میں لگی جس سے 2 بہنیں ایک سالہ زویا اور 3 سالہ فضا جھلس کرجاں بحق ہو گئیں۔بچیوں کےوالد فیاض نے الزام لگایا کہ مخالفین سلامت وغیرہ نےان کی جگہ پر قبضہ کررکھا ہے اور اسی جھگڑے پر انہوں نےان کے گھر کو آگ لگا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں