لاہور ہائیکورٹ کے13 نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے ایڈیشنل ججوں سےحلف لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی ایک سال کیلئے کی گئی ہے اور عدالت میں تعینات 13 ایڈیشنل ججز بھی سنیارٹی لسٹ میں شامل ہیں، نئی سنیارٹی لسٹ میں ججوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نئے ایڈیشنل ججوں میں سلطان تنویر احمد، محمد طارق ندیم، احمد ندیم ارشد، علی ضیاباجوہ، عابد حسین چٹھہ، محمد شان گل، راحیل کامران شیخ، انوار حسین، محمد رضا قریشی، محمد امجد رفیق، صفدر سلیم شاہد، شکیل احمد اور سہیل ناصر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں