اسکولوں میں تدریس کی ملازمت مقامی اساتذہ کیلئے مختص کرنیکا فیصلہ

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکومت نے اسکولوں میں تدریس کی ملازمت مقامی اساتذہ کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے مملکت کے انٹرنیشنل اور نجی اسکولوں میں تدریسی شعبہ صرف سعودیوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا نفاذ مرحلہ وار تین سالوں میں ہوگا۔ سعودی عرب میں انٹرنیشنل اور نجی سکولوں میں اب صرف سعودی اساتذہ مقرر ہوں گے۔پہلے مرحلے میں انٹرنیشنل اور نجی گرلز اینڈ بوائز اسکولوں میں خصوصی مضامین کی تدریس کی ذمہ داری مقامی اساتذہ کو تفویض کی جائے گی، بعد ازاں سلسلہ وار دیگر مراحل طے کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں