سعودی خاتون فروٹ مارکیٹ کی مالکن کیسے بنی،جانئے اس رپورٹ میں

دمام(ایچ آراین ڈبلیو)ایک سعودی خاتون کی یہ کہانی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے، کہ وہ سڑک کنارے سبزی فروخت کرتے کرتے ایک خوب صورت فروٹ مارکیٹ کی مالکن کیسے بن گئیں۔یہ ہیں ام زیاد، وہ سڑک کنارے سبزی بیچتی تھیں، ایک سعودی شہری نے ان کی توہین آمیز ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو وائرل ہو گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ام زیاد سے توہین آمیز برتاؤ کرنے والے سعودی شہری کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کا غیر انسانی رویہ اس غریب محنت کش کی زندگی بدل دے گا، توہین آمیز سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کی دیرتھی کہ ملک کے طول وعرض سےعوام کا غم و غصہ جلد ہی ایوان اقتدار تک جا پہنچا۔ڈپٹی گورنر شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چھوٹے سے گھر میں رہنے والی 9 بچوں کی متاثرہ ماں سے ملاقات کی، اور ان کو حکومت کی طرف سے باقاعدہ طور پر دکان الاٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے تاکہ وہ با عزت طریقے سے بچوں کے لیے روزی کما سکے۔شہزادہ احمد بن فہد کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو سوشل میڈیا کے ذریعے دوسروں کا مذاق اڑانے، کسی کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں