نریندرمودی نے پارلیمنٹ پراربوں روپے خرچ کرنیکا منصوبہ شروع کردیا

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)ایک طرف بھارت آکسیجن اور کرونا ویکسین کے لیے ترس رہا ہے، دوسری طرف مودی حکومت نے پارلیمنٹ پر اربوں روپے خرچ کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کےمطابق مودی حکومت 1.8 ارب ڈالرز پارلیمنٹ پر خرچ کرے گی، یہ منصوبہ ایسے وقت اور حالات میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں کرونا وائرس اپنی جڑیں مضبوط کر چکا ہے، عوام آکسیجن اور ویکسین کے لیے ترس رہے ہیں، ہر روز ریکارڈ نئے مریض سامنے آ رہے ہیں اور ہزاروں لوگ مر رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش اور اپنے لیے نئی رہائش گاہ کے قیام کے لیے 1.8 ارب ڈالرز کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، عوام اور حزب اختلاف نے اس منصوبے پر کام جاری رکھنے کے فیصلے پر غیض و غضب کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں