سعودی عرب میں چوبیس گھنٹوں میں تین اہم شخصیات کا انتقال ہوا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین اہم شخصیات کا انتقال ہوا ہے، جن میں اکتیس سال تک مسجد الحرام میں درس و تدریس کی خدمات انجام دینے والے استاد بھی شامل ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں 31 سال تک درس و تدریس کی خدمات انجام دینے والے استاد اور لیکچرار شیخ عبدالرحمان العجلان جمعے کے روز انتقال کرگئے۔اُن کا نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد الحرام میں امامِ کعبہ شیخ سعود الشریم کی امامت میں ادا کی گئی۔علاوہ ازیں مسجدِ نبوی ﷺ کے امام کے بھائی شیخ محمد الحذیفے بھی کرونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اُن کا شمار معروف ججز، اسکالرز میں ہوتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں