سعودی عرب پاکستان کو 500 ملین ڈالرفراہم کریگا،وزیرخارجہ

جدہ(ایچ آراین ڈبلیو)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کوسعودی ڈویلپمنٹ فنڈسے500ملین ڈالرفراہم کرے گا، رقم کو پاکستان میں انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ،آبی وسائل کی ترقی پر خرچ کیا جائےگا۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی ولی عہد سےملاقات ہوئی ہےکابینہ اراکین موجودتھے، میری سعودی وزیرخارجہ کےساتھ بھی نشست ہوئی، ملاقاتوں کاماحول انتہائی دوستانہ تھا ، ولی عہدخودوزیراعظم کاخیرمقدم کرنےتشریف لائے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وفودکی سطح پرمذاکرات کےبعدہماری ایک اسمال گروپ ملاقات ہوئی،ملاقات میں زیراعظم عمران خان،آرمی چیف اورمیں خود موجود تھا، اس دوران افغان امن عمل سمیت خطےکی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ نےانکی حالیہ آؤٹ ریچ کےحوالےسےاعتمادمیں لیا، وزیراعظم اورولی عہدکےدرمیان ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوئے، سعودی عرب اورپاکستان کےمابین کوآرڈینیشن کونسل کاقیام ہوگا جبکہ ادارہ جاتی سطح پرایک اسٹرکچرڈانگیجمنٹ پلان ترتیب دیاگیاہے اور ہم نےسرمایہ کاری،روزگارکےمواقعوں میں آگے بڑھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں