کورونا سے صحتیاب ہونے والے افرادکیلئے ورزش بہت مفید ہے

لندن(ایچ آراین ڈبلیو)دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد دسیوں لاکھوں میں ہے لیکن بہت سے مریضوں میں کئی مسائل دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ ورزش اس ہولناک مرض کے کئی حملوں سے بچاسکتی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فارہیلتھ ریسرچ سے وابستہ لیسیٹر تحقیقی مرکز نے کووڈ19 کے کئی مریضوں کو چھ ہفتے تک ورزش سے گزارا تواس کے حیرت انگیز فوائد دیکھنے میں آئے۔ ورزش کرنے والے افراد نظامِ تنفس کی مضبوطی، تھکاوٹ میں کمی اور دماغی صلاحیت میں بہتری بھی نوٹ کی گئی۔یہ تحقیق جرنل آف کرونک رسپائریٹری ڈیزیزمیں شائع ہوئی ہے۔اس ضمن میں کورونا سے متاثرہونے 30 مریضوں کو کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد ہفتے میں دو مرتبہ ورزش کی کلاسیں دی گئیں اور انہیں ہسپتال میں بلاکر انہیں مختلف ورزشیں کروائی گئیں۔ ان میں ایئروبِک ورزشیں، ٹریڈ مل پر دوڑیں، بازو اور ٹانگوں کی ورزشیں اور دیگر طرح کی ورزشوں سے گزارا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں