آئی جی سندھ نے بینظیرآباد، حیدرآباد اور دادو کے ایس ایچ اوز کو دیا انعام

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شہید بینظیرآباد، حیدرآباد اور دادو کے ایس ایس پیز اور متعلقہ پولیس پارٹیوں / ٹیمز کے لیئے بالترتیب ایک ایک لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے،

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی شہیدبینظیرآباد اور انکی ٹیم سے تھانہ قاضی احمد کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ہائی ڈکیتیوں / رہزنی کی سمیت مال بردار گاڑیوں، ٹرکوں وغیرہ کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت عنایت اللہ ہلاک ہوا جسکا تعلق جیکب آباد سے تھا،

ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد پولیس رپورٹ کے مطابق ٹنڈوجام کے علاقے میں جرائم کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں بارہ سے زائد وارداتوں /کیسز میں پولیس کومطلوب ڈکیت گروہ کا سرغنہ تسلیم ہلاک ہوا جسکے قبضہ سےچھینی گئی دوموٹر سائیکلیں واسلحہ وغیرہ برآمد ہوا،

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ دادو کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران مفرور اور پندرہ کے قریب مقدمات میں نامزد خطرناک ڈاکو رکھیو عرف رکھیوماچھی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جسکے قبضہ سے اسلحہ وموٹرسائیکل برآمد ہوئی،

اپنا تبصرہ بھیجیں