‏ملک میں فلم انڈسٹری کو زبوں حالی سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں ۔مریم اورنگ زیب کراچی میں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گورنر سندھ محمد زبیراور وزیرمملکت برائے اطلاعات نے یہاں ایک نیوزکانفرنس سے مشترکہ طور پر خطاب کیا- گورنرسندھ نے اس موقع پر کہا کہ ‏فلم انڈسٹری کے مسائل کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔ ‏پاکستان فلم پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ‏فلمی صنعت کی بحالی سے ہماری ثقافت اور ورثے کو فروغ ملےگا ۔ ‏مسلم لیگ (ن) نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے منصوبے لگائے ۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‏ملک میں فلم انڈسٹری کو زبوں حالی سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ‏دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏وزیراعظم نوازشریف فلم انڈسٹری کی بحالی چاہتے ہیں ۔ ‏ملک میں سینماانڈسٹری کا قیام اچھی بات ہے ۔‏فلمی صنعت کی بہتری کیلئے فلم فنانسنگ اور پروفیشنل اکیڈمیاں بنائیں گے ۔ ‏وژن کے ذریعے ناممکن کوممکن بنایا جاسکتا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‏فلم میکنگ کیلئے سازگار ماحول دینے کی تجویز آئی ہے ۔ ‏وفاقی حکومت فلم پالیسی کی تشکیل کیلئے پُرعزم ہے ۔
‏آرٹسٹ کا سب سے بڑا مسئلہ ویلفیئر کا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں